واٹس ایپ نے فون کال کرنے کی سہولت میں بڑی تبدیلی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سماجی رابطے کی ایپ واٹس ایپ نے ڈیٹا فون کال کرنے کے طریقے میں بڑی تبدیلی متعارف کرا دی ہے جس سے صارفین کو بڑی سہولت ملے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی عالمی شہرت یافتہ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے کالز میں تبدیلی کے ساتھ ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔ایپلی کیشن کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے آئی او ایس بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے کال کرنے اور موصول ہونے پر نیا انٹرفیس متعارف کروایا ہے۔ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کردہ اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ نیا انٹرفیس ایپل کی انٹرفیس ایپ سے مماثلت رکھتا ہے۔ اس انٹرفیس کے تحت اب صارف باآسانی کال کے دوران آپشنز ڈھونڈ سکے گا، علاوہ ازیں اسکرین کے نیچے رِنگ کا آپشن بھی موجود ہوگا۔واٹس ایپ کی اس نئی اپ ڈیٹ سے صارف مِس کی ہوئی گروپ کالز کو بھی دوبارہ جوائن کرسکے گا۔فی الحال یہ فیچر آئی او ایس بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔

close