غریبوں کی خیر، آج شام پٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کا خدشہ

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویزبھیج دی گئی۔پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیاہے کہ پٹرول کی قیمت میں فی لٹر ساڑھے 11 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 40 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 40 پیسے کے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آج وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔۔۔۔

close