فیفا آسیان کپ 2026 کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے 23 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ انڈونیشیا میں ہونے والے پہلی بار منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم شرکت کرے گی، جس کی قیادت ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کریں گے۔ سکواڈ میں بیرون ملک مقیم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

 

سکواڈ میں یوسف بٹ، حسن علی، ثاقب حنیف، عبداللہ شاہ، عبدالرحمٰن، علی خان، علی آغا، حیان خٹک، علی عزیر، عالمگیر غازی، علی رضا، عبدالصمد ارشد، کلیم اللہ، شایق دوست، عبداللہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، محب اللہ، مامون خان، محمد فضل، حارث زیب، عمر نواز اور عبدالصمد شامل ہیں۔