ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

پی ایچ ایف نے مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں وقار اور علی رضا کو گول کیپرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ محمد عبداللہ، محمد سفیان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت اور عدیل لطیف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، ابوبکر محمود، عبدالمتان اور محمد عماد کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے ابوبکر کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری باب جوہان ویلڈہوف نبھائیں گے، جبکہ کرسٹوفر جان بوون اور عدنان ذاکر اسسٹنٹ کوچز ہوں گے۔ محمد اویس قرنی ٹیم مینجر کی ذمہ داری انجام دیں گے۔

ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ورلڈ کپ اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج شامل کیا گیا ہے۔