لاہور (پی این آئی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ قبول کرلیا جب کہ آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھ دی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے شرط رکھی کہ بھارت میں منعقد ہونے والے 2031ء تک تمام ایونٹس میں شرکت کے لیے پاکستان بھارت نہیں جائے گا، بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹس کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل اختیار کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے ساتھ دبئی میں میچ کھیلنے کی شرط رکھ دی ۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کرانے کے عوض پی سی بی نے آئی سی سی کی سالانہ آمدنی میں سے بڑا حصہ بھی مانگا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے 2031ء تک، 2026ء میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ، 2029ء میں چیمپئنز ٹرافی اور 2031ء میں ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کی بنگلہ دیش کے ساتھ میزبانی کرنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کے شریک میزبان ممالک کی وجہ سے پاکستان کے میچز بھارت سے باہر ہو سکتے ہیں ، 2029ء کی چیمپئنز ٹرافی اور اگلے سال ویمن ورلڈ کپ پر آئی سی سی اور دونوں بورڈز کے درمیان گفتگو جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں