چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل کے اختتام پر اہم بیان سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں کھیلوں سے محبت کرنے والے پرامن پاکستان کی فتح ہوئی۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کے فائنل کے بعد اپنے پیغام میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کسی بھی ٹیم کی فتح سے قطع نظر کھیلوں سے محبت کرنے والے پرامن پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل جیتا، ملتان سلطانز نے بھی فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ9 کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ، تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

close