پاکستان آسٹریلیا سیریز، پرتھ اسٹیڈیم میں مخصوص پاکستان اسٹینڈ تیار، پاکستانی شائقین کو کھانے میں کیا ملے گا؟

پرتھ(آئی این پی) پاکستانی شائقین کے لیے پرتھ اسٹیڈیم میں مخصوص پاکستان اسٹینڈ بنا دیا گیا، پاکستان ڈریسنگ روم کے گرد 2اسٹینڈز کو پاکستان بے قرار دیا گیا ہے،پاکستان بے کو الکوحل فری زون قرار دیا گیا ہے جس میں فینز کے لیے چائے، حلال فوڈ اور دیسی کھابے دستیاب ہوں گے،کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کے پہلے روز پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا ہے۔ واک کے شرکا مشہور سلانی ایونیو سے پرتھ اسٹیڈیم پہنچیں گے، فاسٹ باولر حسن علی اور نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے پاکستانی فینز سے واک میں شرکت کی درخواست کی۔میچ کا ٹکٹ 30ڈالر تاہم پاکستان بے کی ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر بھی دستیاب ہیں،

چار سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے جبکہ چار سے 15سال تک کے بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10ڈالر سے شروع ہوتی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا آمد کے بعد ویسٹ ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔ اب تک میچ کی 18ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں، میچ کی تمام ٹکٹیں ٹکٹ ماسٹر ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو پر دستیاب ہیں،دونوں ٹیمیں بینو قادر ٹرافی کے لیے 14دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

close