3پاکستانی کرکٹرز جنہیں بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور (پی این آئی)پی سی بی نے 3 پلیئرز کو بگ بیش لیگ کھیلنے کےلیے اجازت نامہ جاری کردیا۔

پی سی بی نے اسامہ میر، حارث رؤف اور زمان خان کو بی بی ایل کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو مکمل ایونٹ کے بجائے محدود میچز کےلیے این او سی دیا گیا ہے۔این او سی پلیئرز کے ورک لوڈ اور مستقبل کو دیکھ کر جاری کیا گیا ۔اعلامیے کے مطابق بی بی ایل کےلیے حارث رؤف، اسامہ میر کو 5، 5 میچز جبکہ زمان خان کو 4 میچز کےلیے این او سی جاری کیا گیا۔قومی کرکٹرز کو 7 سے 28 دسمبر کے درمیان یعنی 21 دن کےلیے این او سی جاری کیا گیا ۔

close