معروف اداکارہ صنم سعید نےفلمی دنیا کے معروف کانز فلم فیسٹیول میں شاندار ڈیبیوکرلیا۔
صنم سعیدجیسے ہی ریڈ کارپٹ پر آئیں تو شرکاء نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا اور خوب سراہا۔
صنم سعید نے پرمسرت انداز میں پذیرائی پر جوابی شکریہ ادا کیا۔
صنم سعیدکو ساؤتھ ایشین ویمن ایکسیلینس ان سنیما اینڈ آرٹس کے پہلے اعزازی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے صنم سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ کانز میں ‘بیگم شمیم آراء کی لیگیسی ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔
واضح رہے 2018 میں نامور اداکارہ ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






