برطانیہ کے 2026 میں امیر ترین افراد کی نئی فہرست سامنے آ گئی۔
برطانیہ کے امیر ترین افراد کی فہرست میں سر ڈیوڈ بیکہم بھی شامل ہیں جو برطانیہ کے پہلے ارب پتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ٹائیسن فیوری اور گالاگھر برادران پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں جبکہ ریولوٹ ٹائیکون کی دولت میں 26 ملین پاؤنڈ کا اضافہ ہواہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سر ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ وکٹوریہ نے گزشتہ سال اپنی دولت کو دوگنا کرنے کا ہدف پورا کیا تھا،اس جوڑے کے پاس اب مجموعی طور پر £1.185 بلین دولت موجود ہے،اس طرح 2025 کی فہرست میں ان کے پاس موجود500 ملین پاؤنڈز کی تخمینہ شدہ مالیت سے بہت بڑا نمایاں اضافہ ہے، لیڈی بیکہم کی معروف فیشن لائن کی آمدنی100 ملین پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔
برطانیہ میں ارب پتی افراد کی تعداد 157 تک پہنچ چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






