سنہرے دور کی ممتاز اداکارہ کی طویل عرصے بعد وطن واپسی

لاہور (آئی این پی) پاکستان سینما انڈسٹری کے سنہرے دور کی ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں۔ گزشتہ روز لاہور میں میرا کے گھر پہنچنے پر ممتاز بیگم کا شاندار استقبال کیا گیا جب کہ ان کے ہمراہ ان کے بیٹے بھی پاکستان آئے ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ میر ا نے کہا کہ ممتاز بیگم کے لیے ان کے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں جس پر ممتاز بیگم نے میرا سے ملاقات پر اظہار مسرت اور اداکارہ کے فنی کیرئیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے ممتاز بیگم کی مشہور فلموں میں برسات کی رات، چودھویں کا چاند اور میرے محبوب سمیت درجنوں شامل ہیں۔

close