کراچی، سوزوکی وین کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق، 2 زخمی

کراچی(آئی این پی) کراچی میں سوزوکی وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار ماں اور کمسن بیٹا جاں بحق اور2زخمی ہو گئے ۔افسوسناک حادثہ کریم آباد جماعت خانہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار سوزوکی وین نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ بیٹی اور خاتون کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔جاں بحق خاتون موٹرسائیکل پر بھائی اورکمسن بیٹیاوربیٹی کے ہمراہ میکے جا رہی تھی، کمسن بیٹی معجزانہ طورپرمحفوظ رہی، سوزوکی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

close