سینئر بلوچ سیاستدان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

کراچی(آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات ہوئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات گزشتہ روز بلاول ہائوس کراچی میں میں ہوئی۔۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جام کمال کی جانب سے جلد ہی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ملاقات میں صدر پیپلزپارٹی بلوچستان چنجگیز جمالی اور میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

close