وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں بدامنی کا اعتراف، بھتہ خوری ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا

کراچی(آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہرِ قائد میں امن و امان کی خراب صورتحال کا اعتراف کرلیا۔مراد علی شاہ نے کراچی میں گلستان جوہر فلائی اوور کا دورہ کیا، اس کے علاوہ جوہر انڈر پاس کا معائنہ کیا اور گلستان جوہر فلائی اوور کو 23 مارچ تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ ہے لیکن ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا کہ کراچی میں بھتہ خوری ختم ہوگئی ہے اور اب کبھی نہیں ہوگی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اب وہ زمانہ گیا، میں نے طالبعلمی کے دور میں دیکھاکوئی ا?تا اور کہتا دکانیں بند کرو تو بند ہو جاتی تھیں،کراچی کو اب کوئی بند نہیں کروا سکتا۔مراد علی شاہ نے سیلاب کے حوالے سے کہا کہ اللہ کی طرف سے یہ ا?زمائش ا?ئی، دوبارہ بھی ا?سکتی ہے، صوبے کے 95 فیصد حصے سے پانی نکال دیا ہے، کچھ علاقوں میں مسئلہ ہے، جب سیلاب آیا تو ہم نے ریسکیو اور بحالی کا کام شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک بھی پیسہ دے رہا ہے اور صوبائی اور وفاقی حکومت بھی، ایک گھر کے لیے تین لاکھ روپے دیں گے، سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کر دیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

close