پھر وہی ماحول ہو گا، لاڈلہ اور 35 پنکچر کے نعرے لگیں گے، سینئر رہنما پیپلز پارٹی نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو معاشی پالیسیوں بارے اپنا اپنا پروگرام دینا چاہئے۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آئیں گے سیاسی گولہ باری ہوگی، یہ کہنا کہ صرف بڑوں کو عقل ہوتی ہے ایسا نہیں ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کوجتنا بڑا پروٹوکول دیا جارہا ہے لاڈلے نظر آرہے ہیں، نوجوان ان چیزوں کوپسند نہیں کرتا کہ سلیکٹڈ لاڈلہ بن کر آجائے، نوجوانوں کی سوچ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، نوجوان پاکستان کے مسائل کو سمجھتے ہیں، نوجوان دیکھ رہے ہیں دنیا کہاں اور ہم کدھر جا رہے ہیں۔سینئر رہنما پی پی نے مزید کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے یا کیا جارہا ہے اچھا نہیں ہورہا، پھر وہی ماحول ہوگا، لاڈلہ اور 35 پنکچر کے نعرے لگیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ دوبارہ ایسا ماحول ہو، کسی کے کندھے پر چڑھ کر نہیں آنا چاہئے۔

close