جسٹس طارق مسعود کیخلاف شکایت، سپریم جوڈیشل کونسل نے کارروائی پبلک کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت کے معاملہ پر سپریم جوڈیشل کونسل نے 23 سوالات اور شکایت کنندہ آمنہ ملک کے جوابات پبلک کر دیئے۔آپ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو جانتی ہیں؟ سوال، جی میں جانتی ہوں، آمنہ ملک کا جواب، آپ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو کس حیثیت سے جانتی ہیں؟ کونسل کا آمنہ ملک سے سوال،

میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو ایک پریکٹسنگ وکیل کے طور پر جانتی ہوں، آمنہ کا جواب، کیا آپ کے شوہر عبداللہ ملک اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے جونیئر ایسوسی ایٹ ہیں؟ کونسل کا سوال، جی بالکل، آمنہ ملک کا جواب۔کیا آپ نے یا آپ کے شوہر نے جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف دائر شکایت ایڈووکیٹ اظہر صدیق کو دی؟ کونسل کا سوال، مجھے اس بارے میں معلوم نہیں، آمنہ ملک کا جواب، جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کس نے ڈرافٹ کی؟ کونسل کا سوال، جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت میری ٹیم نے تیار کی، آمنہ ملک کا جواب، ٹیم سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کونسل کا سوال، کونسل کے اس سوال کا آمنہ ملک نے کوئی جواب نہ دیا۔جسٹس سردار طارق مسعود کے دیئے گئے جواب سے آپ مطمئن ہیں، کونسل کا سوال، میں جسٹس سردار طارق مسعود کے جواب سے مکمل طور پر مطمئن ہوں، آمنہ ملک کا جواب، جسٹس سردار طارق مسعود نے اپنے جواب کے ساتھ تمام متعلقہ دستاویزات بھی لف کی ہیں، آمنہ ملک کا جواب، آپ نے جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کے ساتھ لگائی گئی ایف بی آر کے آرڈر کی کاپی کہاں سے حاصل کی؟ کونسل کا سوال، شکایت کنندہ آمنہ ملک نے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔کیا آپ اور آپ کے شوہر ٹیکس ادا کرتے ہیں؟ کونسل کا سوال نہیں، میں اور میرے شوہر ٹیکس ادا نہیں کرتے، آمنہ ملک کا جواب، بطور صدر سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان اپنے بارے میں کچھ بتائیں، کیا یہ سوسائٹی رجسٹرڈ ہے؟ کونسل کا سوال جی ہاں، آمنہ ملک کا جواب، کس قانون کے تحت آپ کی سول سوسائٹی رجسٹرڈ ہے؟ کونسل کا سوال، مجھے نہیں معلوم، آمنہ ملک کا جواب۔کیا آپ کے پاس کوئی ایسی دستاویز ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ آپ کی سوسائٹی رجسٹرڈ ہے؟ کونسل کا سوال، میرے پاس دستاویزات ہونی چاہئیں لیکن اس وقت نہیں ہیں، آمنہ ملک کا جواب، کیا آپ کی سوسائٹی کا کوئی بینک اکانٹ ہے؟ کونسل کا سوال، نہیں، آمنہ ملک کا جواب، کیا آپ کی سوسائٹی فنڈز اکٹھے کرتی ہے؟ کونسل کا سوال، نہیں، آمنہ ملک کا جواب۔کیا آپ جسٹس سردار طارق مسعود سے کوئی سوال پوچھنا چاہیں گی؟ کونسل کا سوال، میں جسٹس سردار طارق مسعود کے جواب سے مطمئن ہوں اور کوئی سوال نہیں پوچھنا چاہتی، آمنہ ملک کا جواب۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close