چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت بشری بی بی نے کیا رویہ اختیار کیا تھا؟ ڈی آئی جی لاہور نے بڑا انکشاف کر دیا

لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی گرفتاری کے وقت بشری بی بی نے مزاحمت کی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور نے 5 اگست کو عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت کی صورتحال سے متعلق انکشاف کردیا۔عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے والے ڈی آئی جی لاہور عمران کشور نے کہا کہ گرفتاری کیلیے ہمیں دروازے توڑ کر اندر جانا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم نے گرفتاری کیلیے چھاپا مارا تو بشری بی بی کی جانب سے مزاحمت کی گئی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے پولیس اہلکاروں سے بدکلامی بھی کی۔عمران کشور نے یہ بھی کہا کہ پولیس چھاپے کے دوران موبائل فون سمیت دیگر اہم چیزیں قبضے میں لی گئیں۔ڈی آئی جی لاہور کا کہنا تھا کہ وہاں ایک پیالے میں استعمال شدہ راکھ اور تعویذ پڑا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم پیالے کو چیک کررہی تھی کہ بشری بی بی نے ہمیں روکنے کی کوشش کی اور کہا کہ پیالے میں مقدس چیزیں ہیں، ان کے بارے میں سوال نہ کریں۔

close