پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خبر، غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہو گا

اسلام آباد (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )نے پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پنجاب میں غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

نئے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا، یہ ٹیکس پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے عائد کیا گیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔نمائندہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر احسن ملک کے مطابق فیصلے کا اطلاق اٹک سے رحیم یار خان تک پنجاب کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں پر ہوگا۔

close