سردار اختر مینگل کا انوارالحق کاکڑ سے کیا اختلاف ہے، سرفراز بگٹی نے سوال کر دیا؟

لاہور(آئی این پی)رہنما بلوچستان عوامی پارٹیسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آرہی سرداراخترمینگل کس بات پر ناراض اور ان کا انوارالحق کاکڑ سے کس بات پر اختلاف ہے۔سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سے کوئی گناہ ہوا ہو تو جرگہ لے کر اختر مینگل کے پاس جائیں۔

رہنما بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا انوارالحق کاکڑ کی سوچ میں کلیئریٹی ہے، نگران وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں تمام پشتون و بلوچ قبائل موجود تھے۔عام بلوچستانی بھی انوارالحق کاکڑ کے آنے سے خوش ہوا ہے۔

close