پی ٹی آئی کور کمیٹی نے حنا بٹ کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے سے لاتعلقی ظاہر کر دی، کن الفاظ میں مذمت کی؟

لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے ساتھ بیرون ملک پیش آئے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بدزبانی اور اخلاقی معیار سے گِری گفتگو تحریک انصاف کا شیوہ ہے نہ قبول کرتے ہیں۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ مخالفین اور خواتین کارکنان کی کردار کشی اور غیر اخلاقی حملوں کا موجد شریف خاندان ہے، شریف خاندان نے بینظیر بھٹو شہید کو سب سے پہلے اخلاق باختہ تشہیری مہم کا نشانہ بنایا۔

پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا کہ ن لیگ کے سینئر ترین رہنما پی ٹی آئی خواتین پارلیمنٹیرینز کیلئے اخلاق باختہ گفتگو کرتے رہے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے پر ذمہ داران اور کارکنان کو مبارکباد دی۔اعلامیہ میں ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی گئی۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ یومِ آزادی پر تحویل میں لیے گئے کارکنان اور جیلوں میں قید کارکنان رہا کیے جائیں۔

close