لاہور میں شوہر کے ہاتھوں امریکی نیشنل خاتون کا قتل، بیوی کی لاش دفناتے ہوئے پکڑا گیا

لاہور(آئی این پی)لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں ایک شخص نے اپنی امریکی نیشنل بیوی کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق ملزم کاظم خان بیوی کی لاش دفناتے وقت گرفتار کیا گیا، جس سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے،پولیس کے مطابق مقتولہ ڈائنا کرسٹو خان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، ملزم بیوی کو قتل کر کے لاش دفنانے اکیلے ہی قبرستان پہنچ گیا،

گورکن نے پولیس کو اطلاع دی، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم نے قتل کیوں کیا؟ یہ جاننے کیلیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

close