پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی، کون کون شامل؟

لاہور(آئی این پی)لاہورہائیکورٹ کے روبرو جناح ہاوس حملے میں گرفتار خدیجہ شاہ اورعالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر کاروائی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث نہ ہوسکی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ اورعالیہ حمزہ سمیت سو سے زائد ملزموں کی ضمانت پر بینچ کے سربراہ جسٹس فاروق حیدر کی رخصت کی وجہ سے کارروائی نہ ہوسکی۔

جسٹس فاروق حیدر کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر جناح ہاوس پر حملے کے مقدمے میں گرفتار ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر نے اپنی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

close