لاہور کی سڑکوں پر کچرا پھینکنے والے 298 شہریوں کو کیا سزا دی گئی؟

لاہور (پی این آئی) لاہور شہر کی سڑکوں پر کچرا پھینکنے والے 298 شہریوں کو کیا سزا دی گئی؟ لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی نے 30 دنوں کی انفورسمنٹ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ سڑکوں پر کچرا پھینکنے پر 298 افراد کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، گزشتہ مہینے 10 ہزار 996 سے زائد مقامات کا معائنہ کیا گیا، 30 روز میں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی 32 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔۔۔۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچرے کے غیر قانونی پھیلاؤ اور آگ لگانے کے جرم میں 21 مقدمات درج کرائے گئے، کچرے کو آگ لگانے اور سڑکوں پر کچرا پھینکنے پر 466 چالان کیے گئے، 30دنوں میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کل 10لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے، معمولی خلاف ورزیوں پر 2834 وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔۔۔۔۔

close