ایرانی آئل سمگلرز کیخلاف کریک ڈائون کے احکامات جاری کردیئے گئے

ڈیرہ غازی خان (آئی این پی ) پنجاب حکومت نے سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایرانی آئل کے سمگلروں کے خلاف سخت کریک ڈان کے احکامات جاری کر دیئے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے ڈی جی خان کا دورہ کیا، کیپٹن(ر)ثاقب ظفر کی زیرصدارت کمشنر آفس ڈی جی خان میں اجلاس ہوا،

اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور ڈی جی خان کے کمشنر اور ڈی سی نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب نے کہا کہ سمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، ایرانی آئل کی سمگلنگ کی وجہ ملکی خزانہ اربوں روپے کے ریونیو سے محروم ہورہا ہے، ملک سے گندم اور کھانے پینے کی اشیا کی سمگلنگ مہنگائی کا باعث بن رہی ہے۔کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے مزید کہ سمگلرز اور آئل مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے،بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کے احکامات کے بعد بلوچستان کے روٹ پر واقع جنوبی پنجاب کی داخلی چیک پوسٹوں کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی۔

close