مریم نواز کی رہائشگاہ کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی رہائش گاہ کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ جاتی امراء میں واقع وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کے سکیورٹی آڈٹ میں نقائص سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے سیکورٹی کو بہتر کرنے کے لیے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس مقصد کے لیے آئی جی پنجاب نے سکیورٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کے لئے پنجاب حکومت سے 14 کروڑ 91 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے خریدے جانے والے آلات میں سی سی ٹی وی کیمرے، ایل ای ڈیز، لائٹس، پولز، جنریٹر، خاردار تاروں سمیت دیگر سیکورٹی آلات شامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے بروقت ان آلات کی خریداری کرکے تنصیب کی جائے گی، اس کے علاوہ پولیس نے تمام رہائش گاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے فنڈز کی ڈیمانڈ کی ہے، فنڈز کے اجراء کے بعد سکیورٹی آلات کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری ہوں گے اور خریداری کے لیے کنٹریکٹ کرنے کا عمل مکمل ہوگا۔

close