سرکاری ملازمین کیلئے ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کی منظوری

تہران (پی این آئی) ایرانی پارلیمنٹ نےسرکاری ملازمین کیلئے ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کے ایام کو اختتام ہفتہ قرار دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی طرف سےمنظوری کے بعد اتوار سے جمعرات کے دوران 40 گھنٹے کام کیا جائے گا،اس قانون سازی کو ابھی ملکی آئینی نگران کونسل کی جانب سے باضابطہ منظوری درکار ہے، ایران میں اس وقت ہفتے میں کام کے لیے 44 گھنٹے مختص ہیں جبکہ جمعرات کو نصف یوم اور جمعہ کو مکمل تعطیل ہوتی ہے۔ پارلیمنٹ میں اس حوالے سے مسودہ قانون کی 136 ارکان نے حمایت جبکہ 66 نے مخالفت کی اور تین اراکین غیر حاضر رہے۔

close