سولر پلٹیں موت کا باعث بن گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔ پنجاب کے ضلع راجن پور میں آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گر گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق سولر پلیٹیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔راجن پور میں آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔






