سنگل فیس کے ساتھ نویں جماعت کی رجسٹریشن، پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز نے تاریخ میں توسیع کر دی

راولپنڈی ( آئی این پی ) صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویڑن ابرار احمد خان نے کہا کہ سنگل فیس کے ساتھ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں کلاس نہم کی رجسٹریشن تاریخ میں 22مئی تک توسیع کردی گئی۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویڑن ابرار احمد خان نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ سنگل فیس کے ساتھ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں کلاس نہم کی رجسٹریشن تاریخ میں 22مئی تک توسیع کردی گئی۔

ایسوسی ایشن نے توسیع کے لئیے چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان کو تحریری درخواست دی تھی۔چیئرمین راولپنڈی بورڈ ڈاکٹر محمد عدنان خان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جرمانہ کے ساتھ فیس وصولی کی آخری تاریخ 6جون مقرر کی گئی ہے۔

close