پنجاب یونیورسٹی: داخلوں کی تاریخ میں توسیع

لاہور(آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ اامتحان2023ء کے ریگولر،پرائیوٹ، لیٹ کالج، امپروو ڈویژن ، ایڈیشنل سبجیکٹ اور سپیشل کیٹگریز کے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا شیڈول جاری کردیاہے ۔

شیڈول کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ اامتحان2023ء کے ریگولر،پرائیوٹ، لیٹ کالج، امپروو ڈویژن ، ایڈیشنل سبجیکٹ اور سپیشل کیٹگریز میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ19اپریل 2023ء اورڈبل فیس کے ساتھ4مئی 2023ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

close