نئے سال کا پہلا مقدمہ درج، سینکڑوں شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دینے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(آئی این پی) کینٹ پولیس نے نئے سال کاپہلا مقدمہ درج کرلیا، سینکڑوں مرد و خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے دھوکے بازملزم چوہدری شہبازکوگرفتارکرلیاگیا،جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔واقعات کے مطابق سال نو کا پہلا مقدمہ کینٹ پولیس نے درج کرتے ہوئے سینکڑوں مرد و خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے دھوکے بازملزم کوگرفتارکرلیا،ملزم کی شناخت چوہدری شہباز کے نام سے ہوئی ہے،

پولیس کے مطابق ملزم خود کو اعلیٰ حکومتی شخصیات کا پی ایس اور پروٹوکول افسر ظاہر کرتا تھا، ملزم بوگس کالوں پر بڑے افسران سے بات چیت ظاہر کر کے شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتا، ملزم نے کم و بیش 1400 مردوں اور 500 خواتین کو دھوکہ دہی سے لوٹنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم نوکری دلانے اور مختلف سرکاری کاموں کے لئے رقم وصول کرتا اور بعد ازاں نمبر بلاک کر کے رابطہ ختم کر دیتا تھا، ملزم نے دھوکہ دینے کے لئے جعلی کارڈ اور جعلی انٹرویوز کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں، ملزم مختلف شہروں کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، جس نے کروڑوں روپے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش میں مزید بڑے اور اہم انکشافات متوقع ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر راولپنڈی یا کسی شہر میں ملزم نے ان کے ساتھ واردات کی ہے تو فوری متعلقہ تھانے سے رجوع کریں۔۔۔۔

close