صحافی پر قاتلانہ حملہ، زخم گہرا ہونے کے باعث ٹانگ کاٹ دی گئی

سیالکوٹ(آئی این پی)سیالکوٹ کے علاقے کوتوالی میں مقامی صحافی پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان سے متعلق شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، واقعہ گذشتہ رات پیش آیا،کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ڈی پی او فیصل کامران کا کہنا ہے کہ زخم گہرا ہونے کے باعث صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔

زخمی صحافی نصیر گھمن کا کہنا ہے کہ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی تھی جس کے بعد ان پر حملہ ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران کیخلاف انکوائری جاری ہے۔۔۔۔

close