اسلام آباد، فیصل ایوینو کے فلائی اوور پر لٹکی لاش کس کی ہے؟ شہر بھر میں خوف و ہراس

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے فیصل ایونیو پر واقع پل سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش ملی ہے۔۔۔۔۔ ساری رات دھند کے باعث لاش کئی گھنٹے پل سے لٹکی جھولتی رہی اور اس دوران پل کے نیچے ٹریفک رواں دواں رہا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔۔۔پولیس کے مطابق نوجوان عمر شہام نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔۔۔۔ دوسری جانب عوامی حلقوں میں اس واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔۔۔۔۔

close