اسلام آباد، 3 بڑی یونیورسٹیاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کی 3 یونیورسٹیاں سیکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق بحریہ، ایئر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو بند کرنے کے احکامات آج جاری کیے گئے ہیں۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کی بندش سے طلبہ کے فائنل امتحانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ان یونیورسٹیز کے علاقے میں متعدد تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں کی غیر معینہ مدت تک بندش سے متعلق طلبہ کو رات گئے مطلع کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں انتخابات اور پریس کلب پر دھرنوں کے باعث سیکیورٹی پہلے ہی سخت ہے۔۔۔۔۔

close