بلوچستان نیشنل پارٹی کے دو ارکان پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد (آئی این پی )بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دو ارکان انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی پیپلز پارٹی میں میں شامل ہوگئے۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا۔صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی، حاجی علی مدد جتک، یوسف بنگلزئی، عارف بلوچ، سابق اراکین بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی، عارف محمد حسنی، میر رئوف رند، میر اصغر رند، میر نعمت زہری اور دیگر بھی موجود تھے۔ آصف زرداری کے ہمراہ حاجی ملک شاہ گورگیج، عبید شاہ گورگیج، خالد جمالی، فیصل جمالی، سردار نور احمد بنگلزئی، الٰہی بخش ریکی، حاجی یاسر گورگیج، آغا شکیل درانی، حسن جاموٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنمائوں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

close