کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے ترقیاتی کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں 28 اور 29 اگست کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔
کیسکو کے مطابق 28 اگست کو شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی ویسٹرن بائی پاس، داریم، تکاتو، خروٹ آباد اور ادیان فیڈرز سے صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
اسی روز سریاب گرڈ اسٹیشن کے اولڈ جان محمد، سریاب ون، سریاب ٹو، کرانی، ہزارہ ٹاؤن، غازی، واسا، اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن اور اے ون سٹی فیڈرز سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق 29 اگست کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے نواں کلی اور مالک فیڈرز سے صبح 9:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔
اسی روز سریاب گرڈ اسٹیشن کے اولڈ جان محمد، خیر بخش مری، جوائنٹ روڈ اور اولڈ لیاقت بازار فیڈرز جبکہ مری آباد گرڈ اسٹیشن کے مری آباد، کاسی ون اور کاسی ٹو فیڈرز سے صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
زرغون گرڈ اسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز، ایف سی اور عسکری ون فیڈرز جبکہ انڈسٹریل گرڈ کے ایف جی ایس، شیخ زید اور شاہنواز فیڈرز سے 29 اگست کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کیسکو نے بجلی کی عارضی بندش سے ہونے والی زحمت پر صارفین سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔






