اہم رکن اسمبلی کی رکنیت بحال Posted on February 6, 2026 by Hafsa Yasmeen الیکشن کمیشن نے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شکیل احمد کی رکنیت بحال کر دی۔ گوشوارے جمع کروانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے شکیل احمد کی رکنیت بحال کی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شکیل احمد کی معطلی ختم کی گئی تھی۔