کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 2 گروپوں میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے چتکان شاپاتان میں پیش آیا جہاں مخالفین نے فائرنگ کر کے 3 افراد کی جان لے لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے مخالفین کے قتل کی یہ واردات انجام دے کر ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں