عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، جس کے بعد پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 343 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے کا ہوگیا، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 53 روپے بڑھ کر 6 ہزار 924 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 346 ڈالر کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 56 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 342 ڈالر تک آگیا تھا۔ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے، جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 801 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے کا ہوگیا تھا۔
گزشتہ روز فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 253 روپے کمی ہوئی تھی اور یہ 6 ہزار 871 روپے پر آگئی تھی۔






