تیز رفتار کار کی ٹرک کو ٹکر۔۔قیمتی جانی نقصان ہو گیا، افسوسناک خبر

کراچی(پی این آئی) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتار لگژری کار نے ٹرک کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ڈیفنس فیز 8 کے قریب تیز رفتار کار کی جانب سے ٹرک کو ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک الٹ گیا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لگژری کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیاگیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close