ایک اور بڑا دھماکا

جنوبی وزیرستان(پی این آئی) جنوبی وزیرستان کے وانا کڑیکوٹ بازار کے قریب قبائلی سردار کی گاڑی کے قریب آئی ڈی دھماکا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دھماکے میں قبائلی سردار ملک جمیل کا بیٹا شمس الدین جاں بحق ہو گیا،دھماکے سے قبائلی سردار ملک جمیل سمیت 2افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں