لاکھو ں فالوورز رکھنے والی انفلوئنسر نے خو- دک-شی کرلی

*بھارتی انفلوئنسر ندھی تیواری 30 برس میں انتقال کر گئیں*

 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ندھی تیواری 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 

فیس بک اور انسٹاگرام پر ان کے 16 لاکھ کے قریب فالوورز تھے۔ وہ وندھیا خطے کی نمایاں سوشل میڈیا شخصیت تھیں۔ 2024 میں انہوں نے ‘مس پریٹی انڈیا’ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، فون ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔