آج گوشت اور انڈوں ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کیا ؟ جانئے

*آج کے نرخ نامہ – منگل 29 ستمبر 2026*

 

*گوشت اور انڈے:* آج مارکیٹ میں بکرا/مٹن کا گوشت 1600 روپے فی کلو، جبکہ گائے/بیف کا گوشت 800 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ برائلر مرغی زندہ 314 روپے فی کلو اور گوشت 476 روپے فی کلو مقرر ہے۔ فارمی انڈے 263 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔

 

*پھل:* جاپانی پھل درجہ اول 240 روپے فی کلو، سندر خانی انگور 600 روپے فی کلو، کیلا 175 روپے فی درجن، دیسی نیا انار 350 روپے فی کلو، پپیتا 280 روپے فی کلو جبکہ گاچہ سپیشل سیب 395 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

 

*سبزیاں:* شملہ مرچ 280 روپے، پیاز 175 روپے، بینگن 80 روپے، دیسی لہسن 190 روپے، فارمی کھیرا 80 روپے، بھنڈی 180 روپے، چائینہ لیموں 130 روپے اور تھائی لینڈ ادرک 390 روپے فی کلو مقرر ہے۔