وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا پر بڑی پابندی لگادی

پشاور(پی این آئی)وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا پر بڑی پابندی لگادی۔۔۔ گورنر اور وزیراعلیٰ کی جنگ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد تک پہنچ گئی ،گورنر فیصل کریم کنڈی کے خیبرپختونخوا ہاؤس داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس میں انیکسی خالی کرا دی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 3روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close