9مئی میں ملوث افراد کو سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ، سینئر ن لیگی لیڈر نے خواہش ظاہر کر دی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر مرکزی رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وزیراعظم بننے کی ذاتی کوئی خواہش نہیں،یہ پارٹی کی خواہش ہے، 9مئی میں ملوث افراد کو سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ، ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اس وقت بد قسمتی سے ہمارا معاشرہ نفرتوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 9مئی میں ملوث افراد کو سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ، پی ٹی آئی کے افراد جو 9مئی میں ملوث نہیں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی کو بلا بھی ملتا ہے تو میدان میں دودھ کا دوھ پانی کا پانی ہو جائے گا، عوام اسے قبول کریں گے جو مقبول ہو گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ سب سے پہلے ہمارے لیے پاکستان ہے،اب تمام سٹیک ہولڈرز کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھاہونا پڑئیگا،سیاست ہوتی رہتی ہے،عوام کی بہتری کیلئے سوچنا ہوگا۔

close