حوصلہ اور ہمت نہیں ہاریں گے، نہ خان کو چھوڑیں گے ، سینئر پی ٹی آئی لیڈر کا ٹویٹ

مردان (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ میرے آبائی علاقہ مردان سے میرے کاغذات نامزدگی برائے این اے 23 بغیر کسی قانونی اور مناسب وجہ کے مسترد کر دئیے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ا نہوںنے کہا کہ لیکن شاید یہ وجہ کافی ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں،کوئی بات نہیں ایک امتحان اور صحیح ۔انہوںنے کہا کہ اس غیر قانونی اور غلط فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ الیکشن ٹرائیبونل میں اپیل کریں گے، اپنے رب سے امید ہے انصاف ملے گا۔علی محمد خان نے کہا کہ نہ ہمت ہاریں گے نہ حوصلہ ہاریں گے،

نہ خان کو چھوڑیں گے اور نہ ہی حق کے راستے کو ۔ا نہوںنے کہا کہ افسوس اپنے کاغذاتِ نامزدگی کے مسترد ہونے کا نہیں بلکہ دکھ اس بات کا ہے کہ ملک کی جمہوریت اور انصاف کے نظام کیساتھ کھلواڑ جاری ہے اور الیکشن جیسے اہم ترین قومی ذمہ داری کو مذاق بنا دیا گیا۔

close