راولپنڈی،غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈائون ، 11دفاتر گرادیے گئے

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا،کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس دوران چکری روڈ پر 11غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے دفاتر گرادیے گئے،ڈی جی آر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی 11ہائوسنگ سوسائٹیز کے دفاتر مسمار کرکے سر بمہر کردیے گئے، عوامی شکایات پر غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی گئی،

ڈی جی نے کہاکہ غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز شہریوں کو ورغلا کر جعلسازی میں ملوث تھیں، شہری نجی ہائوسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری سے قبل آر ڈی اے سے معلومات لیں ۔

close