کراچی، صبح سویرے کروڑوں لوٹ لیے گئے

کراچی (پی این آئی) ایک ہی دن میں 2 مختلف مقامات پر بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے جانے والے پیٹرول پمپ کے عملے سے ایک کروڑ روپے کے قریب کیش لوٹ لیا گیا۔۔۔۔ کراچی پولیس حکام کے مطابق سائٹ ایریا، میٹروویل میں پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے نجی بینک کے باہر 65 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے جب کہ اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں بھی ملزمان پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔۔۔۔

پٹرول پمپ کے مالک نے ایف آئی آر میں بتایا کہ میں اپنے پمپ سے 65 لاکھ روپے گاڑی میں لے کر ہیڈ کیشیئر کے ساتھ بینک میں جمع کرانے کے لیے نکلا، کیشیئر گاڑی سے رقم لے کر باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو پہنچ گئے۔۔۔ جنہوں نے اسلحہ کے زور پر کیشیئر سے کیش چھینا اور فرار ہو گئے۔۔۔ پولیس نے کیشئر کو شامل تفتیش کر لیا ہے۔۔۔۔دوسری جانب پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار تھانے کی حدود میں بھی ڈاکو پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، پیٹرول پمپ کا کیشیئر رقم بینک میں جمع کروانے جارہا تھا اور رقم تھیلیوں میں موجود تھی۔۔۔۔

close