سندھ میں سینئر صحافی کو مار دیا گیا

سکھر (پی این آئی) نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صحافی جان محمد مہر جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔سکھر پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئے کوئنز روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جان محمد مہر کو تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔۔۔۔۔۔

close