سرکاری ہسپتالوں کے قریب ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کر دی گئی

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا میں سرکاری ہسپتالوں کے قریب پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سرکاری ہسپتال کے قریبی علاقے میں پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔ اعلامیے کے مطابق سرکاری اسپتالوں کے 500 میٹر تک ایریا میں پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی ہوگی۔۔۔۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔۔۔۔۔

close