سی ایس ایس کے امتحان میں 98 فیصد سے زائد امیدوار فیل ہو گئے

اسلام میں (پی این آئی) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔ ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان میں 20262 امیدواروں نے حصہ لیا، تحریری امتحان میں 393 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے والوں میں 223 مرد اور 151 خواتین شامل ہیں، سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کی شرح 1.85فیصد رہی۔۔۔۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منتخب امیدواروں کو میرٹ پر سروس گروپس بھی تفویض کر دیے گئے ہیں، کمیشن نے گریڈ 17 میں تقرری کے لیے 374 امیدواروں کی سفارش کی، گریڈ 17 میں تقرری کے لیے 146 مرد اور 91 خواتین امیدواروں کی سفارش کی گئی۔۔۔۔۔

close